27 ستمبر ، 2024
لاہور کے علاقے سندر میں مسجد میں ڈکیتی کی ورادات پیش آئی ہے۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے امام سے مسجد کا چندہ باکس کھلوایا اوراس میں پڑی رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔