Time 27 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کراچی میں عالمی ثقافتی میلہ، دوسرے روز تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘ پیش کیاگیا

کراچی میں عالمی ثقافتی میلہ، دوسرے روز تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘ پیش کیاگیا
تھیٹرپلے ’جلوس‘ میں نوجوان تھیٹر آرٹسٹ موجودہ حالات بیان کرتے نظر آئے— فوٹو: کراچی آرٹس کونسل

جیو نیوز اور کراچی آرٹس کونسل کے اشتراک سے  جاری عالمی ثقافتی میلے کے دوسرے روز بھی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ دوسرے روز تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘ پیش کیاگیا،  نفرت اور ناانصافی کیخلاف گھومتی کہانی پرمبنی تھیٹر ’جلوس‘ شرکا نے بغیر ٹکٹ دیکھا۔

تھیٹرپلے ’جلوس‘ میں نوجوان تھیٹر آرٹسٹ موجودہ حالات بیان کرتے نظر آئے۔

تھیٹر کے حوالے سے شرکا نے کہاکہ ورلڈ کلچر فیسٹیول صرف ایک میلہ نہیں بلکہ ایک دوسرے کی تہذیب، تمدن اور موسیقی کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی،  جیواور جنگ کے اشتراک سے ثقافتی میلہ 30 اکتوبر تک تفریح کے رنگ بکھیرتا رہے گا۔

35 روز جاری رہنے والے فیسٹیول میں ساڑھے چار سو سے زائد فن کار پرفارم کريں گے۔

مزید خبریں :