Time 28 ستمبر ، 2024
دنیا

عالمی رہنما سپر جراثیم سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کے ہدف پر رضامند ہوگئے

عالمی رہنما سپر جراثیم سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کے ہدف پر رضامند ہوگئے
فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنما 2030 تک سپر جراثیم سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں 10 فیصد کمی لانے کے ہدف پر راضی ہو گئے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 193 ملکوں نے یہ عہد کرلیا ہے کہ وہ سپر جراثیم کے بحران کا مقابلہ کریں گے، معاہدے کے تحت 2030 تک تمام اسپتالوں اور کلینکس میں صاف پانی، صفائی اور فضلے کی منیجمنٹ کی بنیادی سروسز کو یقینی بنایا جائے گا۔

سُپر جراثیم کا مقابلہ کرنے کیلئے کم از کم 60 فیصد ملکوں کے نیشنل ایکشن پلان کیلئے 100 ملین ڈالرز کی امداد بھی معاہدے میں شامل ہے۔

تمام ملکوں نے اینٹی مائکروبیل ڈسچارج کو ماحولیات میں داخل ہونے سے روکنے پر بھی اتفاق کیا ہے، زراعت اور انسانی ادوایت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط اور بے جا استعمال کی وجہ سے بیکٹیریا پر ان ادویات کا اثر ختم ہو جاتا ہے، پھر اُنہیں ختم کرنا ناممکن یا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

اینٹی مائکروبیل مزاحمت میں جراثیم پر اینٹی بائیوٹکس کا اثر ہونا بند ہو جاتا ہے، صورت حال یہی رہی تو اگلے 25 سال میں 3 کروڑ 90 لاکھ افراد جان سے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :