28 ستمبر ، 2024
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خداآبادان میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق نامعلوم افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔