Time 28 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹول کا تیسرا روز مسحور کن دھنوں اور سروں کے نام رہا

کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹول کا تیسرا روز مسحور کن دھنوں اور سروں کے نام رہا
نیپال، آذربائیجان اور روانڈا کے میوزیکل بینڈ نے روایتی اور جدید موسیقی سے مداحوں کا دل لبھایا— فوٹو: کراچی آرٹس کونسل

آرٹس کونسل کراچی اور جیو  نیوز کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچرل فیسٹول کے تیسرے روز میگا میوزیکل کنسرٹ ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں نے میلے کا مزہ دوبالا کردیا۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹول کا تیسرا روز مسحور کن دھنوں اور سروں کے نام رہا۔ نیپال، آذربائیجان اور روانڈا کے میوزیکل بینڈ نے روایتی اور جدید موسیقی سے مداحوں کا دل لبھایا۔

پاکستانی بینڈ خماریاں، گلوکار عمران مومنا، اختر چنال زہری اور دیگر مقامی گلوکاروں نے اپنے مدھر گیتوں سے ماحول میں ثقافت کے رنگ بھرے۔

اس کے علاوہ ’بی ہائنڈ دا اسٹیج‘ کے عنوان سے ملکی اور غیر ملکی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔

35 روزہ فیسٹول کے چوتھے روز کل دوتھیٹرپلے اور چھ ڈانس پرفارمنسز ہوں گی۔ 

مزید خبریں :