Time 29 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
 نیٹ بال فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ٹیم اور آفیشلز کی روانگی کو یقینی بنایا جاسکے، ذرائع/ فائل فوٹو 

لاہور: پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم رواں سال بھارت میں ہونے والی ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 18 سے 27 اکتوبر تک بھارتی شہر بنگلورو میں منعقد ہوگی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے قومی نیٹ بال ٹیم کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ٹیم اور آفیشلز کی روانگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 آفیشلز اور 12 کھلاڑی حصہ لیں گے اور نیٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں شرکت کا بجٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت  کرنے والےممکنہ کھلاڑیوں میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نیٹ بالرز بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی پلیئرز کا کیمپ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔

مزید خبریں :