Time 30 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹول: چوتھے روز مسکراہٹوں میں چھپے سنجیدہ پیغامات پرمبنی تھیٹر پلے پیش کیے گئے

ورلڈ کلچر فیسٹول: چوتھے روز مسکراہٹوں میں چھپے سنجیدہ پیغامات پرمبنی تھیٹر پلے پیش کیے گئے
سنجیدہ موضوع کے علاوہ مزاحیہ کھیل waiting for train میں کوسوموو کے دو تھیٹر فنکار چھائے رہے— فوٹو: آرٹس کونسل

جیو نیوز اور کراچی آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری عالمی ثقافتی میلے کے چوتھے روز  جنگ و جدل کے ساتھ مسکراہٹوں میں چھپے سنجیدہ پیغامات پرمبنی تھیٹر پلے بھی پیش کیے گئے۔

پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں انسانیت کی بے حرمتی، جنگی حالات میں پرورش پاتی نسل،  خونریزی کودوام بخشتی عالمی طاقتوں کے خلاف روانڈا کے تھیٹر گروپ کا کھیل جنریشن 25 ورلڈ کلچر فیسٹول کےچوتھے روز پیش کیاگیا۔

6 تھیٹرفنکاروں پر مبنی گروپ نے جنگ و جدل کو مسترد کرنے کا پیغام دیا۔

سنجیدہ موضوع کے علاوہ مزاحیہ کھیل waiting for train میں کوسوموو کے دو تھیٹر فنکار چھائے رہے، کرداروں کی ہر بار ٹرین مس ہوجاتی ہے، ایک کردار دوسرے کو چھیڑتا رہتا ہے، تھیٹر پلے سے پھوٹتے قہقہوں میں قسمت، زندگی اور مقصد کے معنی چھپے تھے۔

فیسٹول میں حاضرین کو ملکی اور بین الاقوامی آرٹسٹس کی ایک چھت تلے موجودگی خوب بھارہی ہے۔

پھر ہاتھوں پیروں کی جنبش اور کمر کی حرکت سے حیرت میں مبتلا کرنے والے بین الاقوامی ڈانس گروپ اسٹیج پر اترے۔ جنوبی افریقی، نیپال، روانڈا اور کانگو کے ڈانسرز نے روایتی اور جدید رقص سے حاضرین کا دل دلبھایا۔

آخر میں مقامی ڈانسرز نے لشکارے دکھائے تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

مزید خبریں :