Time 30 ستمبر ، 2024
کھیل

یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا

یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا۔

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کرکٹ فیسٹیول 5 اکتوبر کو میلبرن میں ہوگا،کرکٹ فیسٹیول میں فینز کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا
فوٹو کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان کے ہمراہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔

کرکٹ فیسٹیول میں فینز کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی کرکٹرز فینز کے ساتھ فو ٹو سیشن کریں گے اور آٹو گراف دیں گے۔

مزید خبریں :