Time 30 ستمبر ، 2024
کھیل

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
بنگلہ دیش کے خلاف انڈیا کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے یہ کارنامہ انجام دیا/ فائل فوٹو

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی ٹیم کانپور ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ کا نیا رکارڈ بناتے ہوئے 3 اوور میں 50 رنز مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ 

بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف  18 گیندوں پر ٹیم کی ففٹی مکمل کرلی۔ 

بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں ابتدائی تین اوورز میں 50 رنز سمیٹے ہیں۔

اس سال انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4.2 اوورز میں ففٹی بنائی تھی۔ 

مزید خبریں :