Time 30 ستمبر ، 2024
کاروبار

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اکتوبرکیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے—فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86  روپے 28  پیسے مہنگا کر دیا گیا۔

فی کلو ایل پی جی 7 روپے 31 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرکیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965  روپے 38  پیسے  ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :