30 ستمبر ، 2024
سال 2024 کے اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے۔
ذرائع کے مطابق سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنزنے ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاہم وزیراعظم کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے آئرس پورٹل پرغیرمعمولی رش ہے اور آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرنزباآسانی فائل ہورہے ہیں، ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائل والے انکم ٹیکس ریٹرنزکی پراسسنگ میں مشکلات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے، گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔