Time 30 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی بینڈ کی 14 سال بعد بنگلادیش میں پرفارمنس، رش کے باعث فوج بلانی پڑگئی

پاکستانی بینڈ کی 14 سال بعد بنگلادیش میں پرفارمنس، رش کے باعث فوج بلانی پڑگئی
فوٹو: بنگلادیش میڈیا

معروف پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج بلانی پڑگئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔

مقامی میڈیا نے بتایاکہ ابتدائی طور پر کنسرٹ کے لیے ڈھاکا ارینا کا انتخاب کیا تھا کہ تاہم بارش کے باعث ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرکے ایک مال میں کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

منتظمین کے مطابق ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرنے سے کنسرٹ میں شدید بدنظمی دیکھی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آگئے جن میں سے اکثر ٹکٹ لیے بغیر زبردستی کنسرٹ میں داخل ہوئے تھے۔

کنسرٹ میں انتظامیہ اور ہجوم کے دوران کئی مرتبہ چھڑ پ  بھی ہوئی جس کے بعد ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بلانا پڑا۔

مزید خبریں :