Time 30 ستمبر ، 2024
پاکستان

انٹرنیٹ پر بینک اکاؤنٹ کی معلومات گنوانے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی سطح سے کم

انٹرنیٹ پر بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات گنوانے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی سطح سے کم ہے۔

یہ بات عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے۔

 گیلپ پاکستان کے مطابق عالمی سطح پر 12 فیصدجبکہ پاکستان میں 2 فیصد نے اپنے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات ہیک ہونے اور اُ ن کےغلط استعمال کا شکوہ کیا۔

البتہ 98فیصد نے ہیکرز سے محفوظ ہونے کا کہا۔

سروے میں 3 فیصد پاکستانیوں نے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے کی بھی شکایت کی جبکہ عالمی سطح پر 13 فیصد نے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے کا بتایا اور اس پر پریشانی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :