Time 01 اکتوبر ، 2024
پاکستان

’تحریک انصاف کے ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں‘ چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف

’تحریک انصاف کے ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں‘ چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں لیکن وہ ان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور  پر امن تھے اور ان کا کسی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کا بیان پارٹی کیلئے زحمت نہیں ہے وہ آئندہ بھی پرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے۔

مزید خبریں :