01 اکتوبر ، 2024
سال 2024 کے دسویں ماہ کا آغاز ہوچکا ہے اور پورے ملک کا موسم بدلنے کو تیار ہے کیونکہ اب جلد ہی سردیاں آنے والی ہیں۔
آج ہم آپ کو ماہِ اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد کی شخصیت سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں بتائیں گے جس سے اندازہ ہوگا کہ یہ لوگ کیسے اور کیوں دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتے ہیں۔
ان افراد کا ستارہ میزان ہوتا ہے جب کہ اکتوبر کی 23 تاریخ سے پیدا ہونے والوں کا برج عقرب ہوتا ہے۔
خوشگوار رویہ:
ان افراد کی طبیعت پرسکون ہوتی ہے جو ان کی شخصیت کو دلکش بناتی ہیں، اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد غصے کے سخت نہیں ہوتے بلکہ ہر چیز بہت سوچ سمجھ کر کرنے والے ہوتے ہیں جس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ان کے کام ٹھیک انداز میں ہوجاتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں کہ کبھی ان کی کسی بات سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔
پر اعتماد ہوتے ہیں:
یہ افراد اپنے اوپر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں ، انہیں یقین ہوتا ہے کہ ہر مشکل کام جو دوسرے سرانجام نہیں دے سکتے وہ یہ بخوبی کرسکتے ہیں، یہ ہی خاصیت انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے۔
سچے ہوتے ہیں:
اکتوبر کے پیدائشی یہ افراد کوشش کرتے ہیں کہ سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ان لوگوں کو جھوٹ سے بھی خاصی نفرت ہوتی ہے۔
چیلنجز کو پسند کرتے ہیں:
سال کے دسویں ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ مشکل کاموں کو کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یہ تھوڑی غیر معمولی چیز ہے کیونکہ زیادہ تر افراد چاہتے ہیں کہ انہیں آسانی میسر ہو اور وہ آسانی والا کام کریں اور کچھ لوگ چیلنجز کا سامنا کرنے سے گھبراتے بھی ہیں، لیکن یہ لوگ ایسے نہیں۔