Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

'45 دن سے نہیں سویا، کھانا بھی کم کھایا'، کام کے دباؤ پر ملازم نے خودکشی کرلی

45 دن سے نہیں سویا، کھانا بھی کم کھایا، کام کے دباؤ پر ملازم نے خودکشی کرلی
میں اپنے مستقبل کو لیکر بہت پریشان ہوں اور سوچنے کی صلاحیت کھو چکا ہوں، بھارتی شہری کا کا خودکشی سے قبل خط— فوٹو:فائل

بھارت میں نجی فرم میں کام کرنے والے شخص نے سینیئرز کی جانب سے ذہنی دباؤ دینے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست اتر پردیش کے 42 سالہ کے ترن سکسینا ایک نجی فرم کے  فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم تھے جنہوں نے اپنے سینیئرز کے ناگوار رویے اور کام کے ناقابل برداشت دباؤ کے باعث خود کشی کی۔ 

ترن نے خود کشی سے پہلے لکھے گئے خط میں ذکر کیا کہ وہ 45 دن سے نہیں سوئے اور نا ٹھیک سے کھانا کھایا، کوشش کے باوجود سینیئرز کی جانب سے دیے گئے اہداف مکمل نا کر پانے پر میری توہین بھی کی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ترن نے اپنے خط میں لکھا کہ "میں اپنے مستقبل کو لیکر بہت پریشان ہوں اور سوچنے کی صلاحیت بھی کھو چکا ہوں، میں جارہا ہوں"۔ 

اس خط کے بعد ترن نے اپنے کمرے میں لگے پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

مزید خبریں :