01 اکتوبر ، 2024
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین نے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے منظور پشتین کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپورکو 11 اکتوبرکوپشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہر ممکن تعاون اور جرگے میں نمائندگی کا کہا، تقریب میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور عوام شریک ہوں گے۔
منظورپشتین کا کہنا تھاکہ مختلف مکاتب فکر اور قبیلوں کے الگ الگ خیمے نصب ہوں گے، تمام قبیلے اور مکاتب فکر کےلوگ ایک، ایک نمائندہ منتخب کریں گے، پشتون قومی عدالت مظلوموں کی آواز ہے۔