Time 02 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی
فوٹو: اسکرین گریب

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

انگلش  آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ائیرپورٹ پہنچی، جہاں دو روز آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :