02 اکتوبر ، 2024
سیالکوٹ میں زمین کے تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل اور جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ کالر والا کے علاقے میں پیش آیا جہاں مخالفین نے جنازے میں شرکت کر کے آنے والے افراد کی گاڑی کا تعاقب کرکے مالوکے بھلی کے قریب گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں بیٹھے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔