Time 02 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی: ریٹائرڈ میجر کے اغوا برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: ریٹائرڈ میجر کے اغوا برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے 20کروڑ روپے اور سونے کے بسکٹس کا مطالبہ کیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی پولیس نے ریٹائرڈ میجر احمد وسیم کے اغوا برائے تاوان میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

اے وی سی سی پولیس نے کراچی کے علاقے  ناظم آباد میں کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نورالعین نے ساتھیوں کے ہمراہ 4 روز قبل احمد وسیم کو ڈیفنس سے اغوا کیا اور  مغوی کی رہائی کے لیے  اہلخانہ سے 20کروڑ روپے اور سونے کے بسکٹس کا مطالبہ کیا۔ 

پولیس کے مطابق مغوی کو حساس اداروں کی مدد سے بازیاب کرایا گیا جبکہ گرفتار اغوا کار کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ 

مزید خبریں :