Time 02 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ندا یاسر گوگل پر زیادہ عمر لکھے جانے پر ناراض

ندا یاسر گوگل پر زیادہ عمر لکھے جانے پر ناراض
میں بار بار اپنی عمر نہیں بتا رہی، گوگل پر جو عمر لکھی ہے وہ غلط ہے: مارننگ شو میزبان/ فائل فوٹو

مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندا یاسر گوگل پر غلط عمر لکھنے پر ناراض ہوگئیں۔

سرچ انجن گوگل پر تقریباً تمام اداکاروں کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں جن میں ان کی عمر سے لے کر پیشہ ورانہ زندگی کی تفصیلات بھی شامل ہوتی ہیں جب کہ اکثر اوقات کچھ معلومات غلط بھی درج کی جاتی ہیں۔

گوگل پر ندا یاسر کی عمر سمیت تمام معلومات موجود ہیں جہاں میزبان کی عمر 50 سال بتائی گئی ہے۔

ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں عمر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار اپنی عمر نہیں بتا رہی، گوگل پر جو عمر لکھی ہے وہ غلط ہے۔

میزبان نے کہا کہ میں بتا چکی ہوں اس سال میں تو میرے والدین کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :