Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کے پی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیے

خیبرپختونخوا (کےپی) حکومت  نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے  پر  دستخط کردیے۔

سرکاری حکام کے مطابق  کے پی حکومت نے مرکز  سے وزارتی کمیٹی  تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی  مشیر خزانہ مزمل اسلم نے جیو نیوز  سےگفتگو میں کہا کہ  کے پی کابینہ نے ترامیم پر 5  سے زیادہ سوالات  اٹھائے،  فنانس ڈویژن  نے اٹھائےگئے سوالات  پر  وضاحت دی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ  وفاقی وزیر خزانہ نے وزارتی کمیٹی کےقیام پر رضامندی ظاہر کی ہے،  ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کےساتھ پرعزم ہیں۔

مزید خبریں :