Time 03 اکتوبر ، 2024
دنیا

بل گیٹس دہائیوں بعد پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

بل گیٹس دہائیوں بعد پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
1991 کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے پہلی مرتبہ ابتدائی دس (ٹاپ ٹین) شخصیات سے پیچھے ہو گئے۔

1991 کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی طلاق ہے۔

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے پر لیری الیسن اور  تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مارک زکربرگ، پانچویں پر برنارڈ آرنالٹ اینڈ فیملی، چھٹے نمبر پر ویرن بفیٹ، ساتویں نمبر پر لیری پیچ اور آٹھویں نمبر پر امانسیو اوٹیگا امیر ترین فرد ہیں۔

مزید خبریں :