03 اکتوبر ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 947 کی سطح پر پہنچ گیا۔
100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔