Time 03 اکتوبر ، 2024
کھیل

قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وجہ بھی سامنے آگئی

قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وجہ بھی سامنے آگئی
میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا: کرکٹر__فوٹو: فائل

اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور بعدازاں انہوں نے جیو نیوز کو بھی پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔

عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

قومی کرکٹر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وجہ بھی سامنے آگئی
فوٹو: سوشل میڈیا

ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان قادر شعبہ انٹرنیشنل کے رویے سے بھی بہت مایوس تھے، وہ اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔

عثمان قادر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا اور پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔

مزید خبریں :