Time 03 اکتوبر ، 2024
دنیا

ویتنام میں برڈ فلو کے باعث درجنوں شیر ہلاک

ویتنام میں برڈ فلو کے باعث درجنوں شیر ہلاک
برڈ فلو کے باعث 3 ببر شیر اور ایک تیندوا بھی ہلاک ہوا، حکام/ فائل فوٹو 

ویتنام کے چڑیا گھروں میں برڈ فلو وائرس کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ چند ماہ میں درجنوں شیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں برڈ فلو (H5N1) وائرس کے نتیجے میں اگست سے لےکر اب تک 47 شیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

خبر کے مطابق چڑیا گھروں میں وائرس پھیلنے کے باعث 3 ببر شیر اور ایک تیندے کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ 

خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی طبیعت ممکنہ طور  پر برڈ فلو کا شکار چکن (مرغی کا گوشت) کھلانے کے بعد خراب ہوئی۔ 

ویتنامی حکام کے مطابق دو چڑیا گھروں میں برڈ فلو کی وبا پھیلی ہے جب کہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 2 مردہ شیروں کے نمونوں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

مزید خبریں :