Time 03 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل کے بعد دنیا کے کس ملک میں سب سے زیادہ یہودی آباد ہیں؟

اسرائیل کے بعد دنیا کے کس ملک میں سب سے زیادہ یہودی آباد ہیں؟
دنیا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد یعنی 73 لاکھ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں— فوٹو: فائل

دنیا میں یہودیوں کی آبادی گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ اضافے سے ایک کروڑ 58 لاکھ ہوگئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے ہیبریو یونیورسٹی یروشلم کے پروفیسر کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد یعنی 73 لاکھ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں، اسرائیل میں مقیم یہودیوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بعد یہودیوں کے سب سے بڑی تعداد امریکا میں آباد ہے، امریکا میں رہنے والے یہودیوں کے تعداد اسرائیل کے مقابلے میں 10 لاکھ کم یعنی 63 لاکھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں 4 لاکھ 38 ہزار 500 جبکہ کینیڈا میں 4 لاکھ یہودی آبادی ہیں۔

اسرائیل، امریکا، فرانس اور کینیڈا کے بعد سب سے زیادہ 3 لاکھ 13 ہزار یہودی برطانیہ میں آباد ہیں۔

ارجنٹینا میں ایک لاکھ 70 ہزار ،  جرمنی میں ایک لاکھ 25 ہزار  جبکہ  روس میں ایک لاکھ 23 ہزار یہودی آباد ہیں۔

آسٹریلیا میں ایک لاکھ 17 ہزار، برازیل میں 90 ہزار 300 اور جنوبی افریقا میں 49 ہزار 500 یہودی آباد ہیں۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہنگری میں 45 ہزار، میکسیکو میں 41 ہزار اور نیدرلینڈ میں 35 ہزار یہودی آباد ہیں، یہ اعداد و شمار ستمبر 2024 کے اختتام تک کے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تحقیق میں ان افراد کو گنا گیا ہے جو خود اپنی شناخت یہودی کے طور پر کرتے ہیں یا پھر ان کے والدین میں سے کم از کم کوئی ایک یہودی ہے اور وہ خود کسی دوسرے مذہب پر عمل پیرا نہیں ہیں۔

مزید خبریں :