03 اکتوبر ، 2024
کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پرباراتیوں کی بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹاؤن سے باراتیوں سے بھری بس بلیلی جارہی تھی کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زینت، بی بی زینب، بی بی صفیہ، بی بی عالیہ، بی بی شازیہ ، نصیب اللہ ،نقیب اللہ جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔