Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب

گورنر ہاؤس کراچی میں معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ انہیں خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر ہوں، میری بڑی خواہش تھی کہ پاکستان آؤں، حکومت پاکستان کی دعوت پر پہلی بار پاکستان آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک میڈیا سب سے خطرناک اور اہم ہتھیار ہے، میڈیا کالے کو سفید اور ہیرو کو ولن بنا سکتا ہے، بین الاقوامی میڈیا میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ  ممبئی کو مسلمان کنٹرول کر رہے ہیں۔

اس سے قبل گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی پہنچنے پر ڈاکٹر ذاکرنائیک کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :