03 اکتوبر ، 2024
کراچی میں رواں سال اب تک ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی۔
کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل ہوگیا۔ سرجانی میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے دو بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹا۔
موٹرسائیکل نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ کے باعث ایک بھائی جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دونوں بھائیوں سے 80 ہزار روپے چھینے۔
خیال رہے کہ رواں سال اب تک ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔