Time 04 اکتوبر ، 2024
دنیا

روس کا افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ

روس کا افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ
صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔ فوٹو فائل

روس نے افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا۔

اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان زمیر کابلوو کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اور اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ میں امریکا کی شکست کے بعد روس آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیری پیوٹن نے رواں برس جون میں کہا تھا کہ ان کا ملک طالبان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔

مزید خبریں :