04 اکتوبر ، 2024
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق جے شنکر پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان میں بھی سرکاری ذرائع نے جے شنکر کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2015 میں اُس وقت کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔