Time 05 اکتوبر ، 2024
کھیل

پروفیشنل باکسنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

پروفیشنل باکسنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
فوٹو: ڈبلیو بی ایف

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔

محمد وسیم نے مالٹا میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

یہ محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی تیرہویں کامیابی ہے، جس میں انہوں نے نویں مرتبہ اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی ان کا پروفیشنل باکسنگ میں ریکارڈ 15 باؤٹس میں 2-13 ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :