05 اکتوبر ، 2024
پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہو گیا۔
10 سالہ لڑکی سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پاکپتن کے گاؤں ملک بہاول کے قریب 23 ستمبر کی رات پیش آیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کے بھائی آصف عرف عاصم اور ان کے دیگر عزیزوں پر بہاولنگر میں زیادتی کے 5 مقدمات درج ہیں، ان مقدمات کو کاؤنٹر کرنے کے لیے آصف عرف عاصم نے اپنی بہن شہزادی کے ذریعے ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا جھوٹا وقوعہ بنایا اور اپنے مخالفین کو اس مقدمے میں نامزد کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی جبکہ لڑکی کا چھینا گیا موبائل فون بھی اس کی ماں سے برآمد ہو گیا، جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کرنے پر کارروائی کی جائےگی۔