Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کی ڈی چوک پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین نے بھی جواب میں شیلنگ کی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ آئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں آج بھی دن بھر معمولات زندگی متاثررہے، جڑواں شہروں کو ملانے والےتمام راستے بند رہے، راولپنڈی سے مری جانے والے راستے بھی بند تھے۔ موبائل فون اور میٹرو بس سروس معطل رہی، کاروباری مراکز بھی متاثر رہے اور سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی ڈی چوک پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین نے بھی جواب میں شیلنگ کی
وفاقی دارالحکومت میں آج بھی دن بھر معمولات زندگی متاثررہے— فوٹو: آن لائن

ڈی چوک پہنچنے اور روکنے کی کوشش میں آج بھی اسلام آباد پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئيں۔

پولیس نے شیلنگ کی تو پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، دن بھر پولیس اور کارکنوں میں آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

برہان ٹول پلازہ پر علی امین کے قافلے میں شامل کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جناح ایونیو پر بھی کارکن جمع رہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی ڈی چوک پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین نے بھی جواب میں شیلنگ کی
پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ کی گئی— فوٹو: آن لائن

26 نمبر چونگی پر بھی پولیس نے پکڑ دھکڑ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ بلیو ایریا میں جمع ہوئے کارکنوں پر بھی شیلنگ کی گئی۔ 

ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ کے جواب میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، چائنا چوک پر جمع ہوئے کارکنوں پر بھی شیلنگ کی گئی تاہم کارکنان نے آنسو گیس کا اثر زائل کرنے کیلئے اطراف کے درخت جلادیے۔

 پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ کی گئی۔

مزید خبریں :