06 اکتوبر ، 2024
آرٹس کونسل، جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دسویں روز جاپان کے تھیٹر فنکاروں نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں ہر گزرتے دن کےساتھ بڑھ رہی ہیں، دسویں روز جاپانی تھیٹرگروپ نے مزاق ہی مزاق میں فاسٹ فوڈ کےنقصانات گنوائے، مستی سے بھرے آڈیٹوریم میں بچے بھی کھلکھلا کرہنستے رہے۔
جاپانی فنکاروں اور سفارتی عملے نے ثقافتی میلے کا حصہ بننے پرخوشی کا اظہار کیا۔
تھیٹرکے بعد دیسی موسیقاروں نے دھنوں سے دلوں میں کیفیت پیدا کی۔ مائی ڈھائی نے ثقافتی گیت سنائےجبکہ شاہزیب علی نےرومانوی آواز میں سروں کا کھیل دکھایا اور پھر ستارجوگی، نتالیاگل، عاشر وجاہت اور علی محمد نے میوزیکل کنسرٹ میں جان ڈالی۔
واضح رہے کہ عالمی ثقافتی میلے کا 11واں روز قوالی کے نام رہےگا۔