Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

فیصل کریم کنڈی نے پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دیدیا

فیصل کریم کنڈی نے پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دیدیا
جب مرض لاعلاج ہوجاتا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے: گورنر کے پی۔ فوٹو فائل

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات حد سے بڑھ گئے توگورنر راج لگانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں ان کے دورہ امریکا کے علاوہ صوبے کے معاملات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور صوبے کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیزیں حد سے بڑھ گئیں تو ملک اور جمہوریت کی خاطر گورنر رول نافذ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جو چیز آئین میں موجود ہو (گورنر رول) اس کا آپشن ضرور موجود ہوتا ہے، گورنر رول ماضی میں لگائے گئے ہیں، جب مرض لاعلاج ہوجاتا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :