Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

آئینی ترامیم دیکھیں گے، اگر اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے: خالد مقبول

آئینی ترامیم دیکھیں گے، اگر اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے: خالد مقبول
فوٹو: فائل

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول کا کہنا ہے ہم آئینی ترامیم کو دیکھیں گے  پھر فیصلہ کریں گے، اگر  اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہیں، ہم نےکوٹہ سسٹم کے نفاذ کی بھی مخالفت کی۔

 خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پچھلی بار بھی لاپتہ ہوئے تھے، جب پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے تو یہ لوگ پاکستان کو پیچھےکر رہے ہیں، اس مسئلےکو  سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :