Time 07 اکتوبر ، 2024
کھیل

پی ایف ایف نے ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پی ایف ایف نے ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے رواں ماہ نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف کے  اعلان کردہ اسکواڈ میں نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان بطور گول کیپر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ 

 ڈیفنڈر کے طور پر کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر اور مہرین خان کے نام بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

حتمی اسکواڈ میں مڈ فیلڈر کے طور پر سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈ کیلئے نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسریٰ خان، انمول حرا، انوشے عثمان اور عالیہ صادق کو بھی حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جبکہ قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے براستہ دبئی، نیپال روانہ ہوگی۔

ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا، بعد ازاں گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024  میں ٹیم پاکستان کے دونوں میچ شام 4 بج کر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :