Time 07 اکتوبر ، 2024
کھیل

ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، صائم ایوب 4 رنز بناکر آؤٹ

ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، صائم ایوب 4 رنز بناکر آؤٹ
صائم ایوب 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں شان مسعود کا کہنا تھا ہمارے پاس ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :