Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

کراچی میں  آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟
آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پارہ 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈرہ سکتا ہے: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ نے آج سے  کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے اور آئندہ 3 سے 4 روز  کے دوران  پارہ 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈرہ سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ ہواکےرخ میں تبدیلی کےباعث دن کےدرجہ حرارت بڑھ سکتے ہیں اور  دن میں شمال مغرب سے بلوچستان کی گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور  دوپہر کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کاامکان ہے۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ اکتوبر عام طورپر سندھ میں گرم ہی گزرتا ہے۔

مزید خبریں :