Time 08 اکتوبر ، 2024
جرائم

گھوٹکی: ٹول پلازہ کے قریب مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون سمیت 3 مسافر زخمی

گھوٹکی:ٹول پلازہ کے قریب مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ لوٹ مار کیلئے کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے جب کہ مسافروں سے لوٹ مار کرنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :