08 اکتوبر ، 2024
لاہور میں خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور مقتول کی تشدد زدہ لاش گندے نالے سے ملی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے لاش نالے میں پھینکی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کوپکڑ لیا ہے۔
دوسری جانب مزنگ کے علاقے میں ایک شخص نے تعزیت کیلئے آئے کزن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق زوہیب نامی شخص اپنی ممانی کے انتقال پر تعزیت کیلئے عادل سعید کے گھر آیا جہاں معمولی جھگڑے پر عادل نے زوہیب کو قتل کردیا جب کہ واردات کےبعد ملزم فرار ہوگیا۔