Time 08 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسامہ بن لادن کے بیٹےکو فرانس سے ملک بدرکر دیا گیا

اسامہ بن لادن کے بیٹےکو فرانس سے ملک بدرکر دیا گیا

پیرس: القاعدہ تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹےعمر بن لادن کو فرانس سے ملک بدرکر دیا گیا۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق عمربن لادن کی فرانس واپسی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق عمربن لادن کو سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی حمایت پر ملک بدر کیا گیا۔

عمربن لادن کئی برسوں سے فرانس کے علاقے نارمنڈی کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔

خیال رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی نیوی سیلز  نے 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا تھا۔

مزید خبریں :