08 اکتوبر ، 2024
خیبر میں جیونیوز کے رپورٹر قاضی فضل اللہ کے بیٹوں پر پشاور میں حملہ کیا گیا ہے۔
قاضی فضل اللہ کے مطابق چھریوں کے وار سے دو بیٹے اور ایک بھانجا شدید زخمی ہوا ہے۔
قاضی فضل اللہ کا کہنا ہےکہ 20 سالہ بیٹا اسامہ اور بھانجے عابد خان کی حالت تشویش ناک ہے۔ تینوں بچے اسد مارکیٹ سے اسد کالونی اپنی رہائش گاہ جا رہے تھےکہ تاک میں بیٹھے چاقو بردار افراد نے حملہ کیا۔
تھانہ ناصر باغ پولیس نے 2 افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جیونیوز کے رپورٹر قاضی فضل اللہ کو پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔