Time 09 اکتوبر ، 2024
دنیا

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ
فوٹو: انٹرنیٹ

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ درپیش ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 200 میل فی گھنٹا ہواؤں کے ساتھ کیٹگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان نئی کیٹگری 6 کی سطح پر جاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو انخلا کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صدر بائیڈن نے شہریوں کو ہدایت کردی کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں سے انخلا کے حکم کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طوفان کے خدشے پر مارکیٹوں کے شیلف اشیائے خورد و نوش سے خالی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بدھ کو فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اُٹھنے اور 15 انچ تک بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

دو ہفتے پہلے فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرایا تھا، جس سے امریکا کی 6 ریاستوں میں 2 سو سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :