جرائم

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
علاقہ مکین ڈاکوؤں کے گینگ سے کئی روز سے پریشان تھے، خیرآباد کے علاقے میں ڈاکو داخل ہوئے تو پولیس نے گھیر لیا: ایس ایس پی ویسٹ

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے خیر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا، اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر ڈاکووں کی اطلاع ملی، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ علاقہ مکین ڈاکوؤں کے گینگ سے کئی روز سے پریشان تھے، علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا گیا، خیرآباد کے علاقے میں ڈاکو داخل ہوئے تو پولیس نے گھیر لیا۔

مزید خبریں :