Time 09 اکتوبر ، 2024
جرائم

بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار کر ماں کو قتل کردیا

بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار کر ماں کو قتل کردیا
بیٹے کے ہاتھوں ماں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ تھانہ رنگ شاہ کے گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا: پولیس/ فائل فوٹو

عارف والا:  نواحی گاؤں میں بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار مار کر ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں ماں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ تھانہ رنگ شاہ کے گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا، ملزم جہانگیر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کی ماں اجازت نہیں دے رہی تھی۔ 

پولیس نے بتایا کہ اسی رنجش پر اس نے ماں کو اینٹیں مار مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔

مزید خبریں :