Time 09 اکتوبر ، 2024
کھیل

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی
فوٹو: پی سی بی

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے ہیں اور 64 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے آج تیسرے روز  اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

لیکن 113 کے مجموعے پر زیک کرالی نے شاہین آفریدی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔ بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جن کے بعد  جوروٹ اور ہیری بروک کی شراکت کی بدولت انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں اور 64 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

جوروٹ 176 اور ہیری بروک  141 رنزبناکر کریزپرموجود ہیں۔ شاہین آفریدی ، عامر جمال اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ شاہین آفریدی نے زیک کرالی کو 78 رنز پر آوٹ کیا، بین ڈکٹ کی وکٹ عامر جمال نے 84 رنز لی، کپتان اولی پاپ کو نسیم شاہ نے گزشتہ روز صفر پر پویلین بھیجا تھا۔

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی
زیک کرالی 78 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فوٹو کرک انفو

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید خبریں :