09 اکتوبر ، 2024
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق بچی کی لاش ایف بی ایریابلاک 11میں گلی سے ملی اور بچی کی شناخت آمنہ دختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھےنکلی تھی، 7 بج کر 30 منٹ پربچی گھرسےکچھ فاصلے پرمردہ حالت میں ملی۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق بچی کےگلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسےگلا دبا کر قتل کیا گیا، گلی میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے مگر پولیس دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی اور بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔